بھابھی سے تعلقات اور بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کرنے پر بھائی نے بھائی کو عبرت کا نشان بنا دیا

بدھ 4 جولائی 2018 17:10

بھابھی سے تعلقات اور بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کرنے پر بھائی نے بھائی ..
جے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) بھارتی راجستھان میں بھابھی سے تعلقات اور بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، وکاس کی لاش کے ناک اور کان کاٹ کر الگ کر دئیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پولیس کو ایک 25سالہ شخص کی لاش ملی ہے جس کی ناک اور کان کٹے ہوئے پائے گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول وکاس کے بھابی سے تعلقات کے بعد بھتیجی سے بھی زیادتی کی کوشش کرنے پر بھائی اور بھابھی نے عاجز آکروکاس کو قتل کردیا۔کاردھانی پولیس نے قتل کے الزام میں اجے اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کمشنر آس محمد نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران زوجین نے گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔ اجے کی چھوٹی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے چچازاد بھائی پٹنہ گئے ہوئے ہیں لیکن موبائل ساتھ نہیں لے گئے۔

(جاری ہے)

آس محمد نے کہا کہ میاں بیوی کو ان کے گھر کے قریب سے ملنے والی نعش دکھائی لیکن انہوں نے پہچان نے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد علاقے کے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات جمع کرنی شروع کردی جس میں 3افراد کے غائب ہونے کا سراغ لگا۔پولیس نے جب ملزم جوڑے سے سختی سے پوچھ گچھ شروع کی تو انہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے وکاس کے بھائی نے بتایا کہ وکاس بیوی سے تعلقات کوطشت ازبام کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ ساتھ ہی بیٹی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔ وکاس کی اس حرکت سے تنگ آکراسے قتل کردیا تھا۔