دراز کا سالانہ موبائل ویک، مختلف موبائل برانڈز پر 70 فیصد تک رعایت

بدھ 4 جولائی 2018 18:06

دراز کا سالانہ موبائل ویک، مختلف موبائل برانڈز پر 70 فیصد تک رعایت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) Daraz.pk کے سالانہ موبائل ویک کا آغاز 3 جولائی سے ہو گیا ہے جس میں معروف موبائل برانڈز پر بہترین قیمتیں، خصوصی ڈیلز اور رعایتیں پیش کی جا رہی ہیں۔ یہ پاکستان کا سب سے بڑا سالانہ موبائل فون سیل ایونٹ ہے جس میں 70 فیصد تک رعایت پیش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل ویک میں Mi، انفی نیکس، ون پلس، Honor، Oppo، سام سنگ، ایپل اور بہت سے دیگر برانڈز کے خصوصی فونز کا اجراء اور فلیش سیلز بھی شامل ہیں۔

ہر برانڈ اپنے مقررہ دن پر شام چار بجے سے رات 10 بجے تک اپنے اہم فونز کیلئے فلیش سیلز سے لطف اندوز ہوگا۔ شریک سپانسرز ایم آئی، انفی نیکس، Honor اور ون پلس اپنے خصوصی فونز دراز کے موبائل ویک کے دوران خصوصی طور پر جاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

Redmi Note 5 سپر فاسٹ پرفارمنس اور کیمرہ کے ساتھ ایک ناقابل یقین فون ہے۔ موبائل ویک میں شامل سرفہرست 6 ڈیلز میں 20 ہزار روپے مالیت کا Redmi Note 4 ڈسکائونٹ کے ساتھ 17,499 روپے میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ Redmi Note 5 خصوصی طور پر جاری کیا گیا ہے جس کی ریٹیل قیمت 24,499 روپے ہے جبکہ APP پرائس 21,999 روپے میں دستیاب ہے۔ ہوا وے 9 لائٹ کی ریٹیل قیمت 26,999 روپے ہے جو 23,999 روپے میں دستیاب ہے۔ انفی نیکس Hote 6 پرو کی ریٹیل قیمت 19 ہزار روپے ہے جو دراز موبائل ویک کے دوران 18,299 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح OnePlus 6 کی قیمت 97,999 روپے ہے۔ سام سنگ گلیکسی S9+ کی ریٹیل قیمت 122,000 روپے ہے جو 112,999 روپے میں دستیاب ہے۔

صارفین موبائل ویک کے آرڈرز کی ادائیگی ایزی پیسہ موبائل اکائونٹ کے ذریعے کر کے آئی فون X کیلئے قرعہ اندازی میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے کم سے کم آرڈر کی مالیت 5000 روپے ہے۔ اس کے علاوہ برانڈز کی جانب سے رعایتوں اور ڈیلز پر ایزی پے، عسکری بینک اور بینک الفلاح جیسے موبائل ویک پے پیمنٹ پارٹنرز کی جانب سے صارفین 20 فیصد تک اضافی رعایت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سال دراز نے موبائل ویک کی تیاری میں متحرک اور مشہور شخصیات کے ایک گروپ کو اکٹھا کیا ہے جن میں اقراء عزیز، انوشے اشرف، اظفر رحمان، آمنہ الیاس، آغا علی، خالد ملک اور رمشا خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :