آئندہ عام انتخابات میںعوام چوروں،لٹیروںاور نیالبادہ اوڑھ کر آنیوالوں کو مسترد کردیں گے،صابرحسین اعوان

بدھ 4 جولائی 2018 18:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور و امیدوار این اے 28 صابرحسین اعوان نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میںعوام چوروں،لٹیروںاور نیالبادہ اوڑھ کر آنے والوں کو مسترد کردیں گے،ملک و قوم کوجراتمند، پڑھی لکھی اورمحبت وطن قیادت ہی آگے لے جاسکتی ہے جوکہ صرف اور صرف ایم ایم اے کے پاس ہے،آئندہ انتخابات کرپٹ اور بدعنوان ٹولے سے نجات کا ذریعہ بنیں گے،ایم ایم اے اقتدار میںآکر لوگوں کے مسائل حل کرے گی،انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیزترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

وہ گھڑی میر عالم خان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انتخابی جلسہ سے ایم ایم اے کے امیدوار برائے پی کے 69 خالد وقار چمکنی اور کرامت اللہ اعوان نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

صابرحسین اعوان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر عوام نے آئندہ انتخابات میں تمام تروابستگیوں سے بالا تر ہوکرپاکستان کے بہتر مستقبل کے بارے میں نہ سوچا تو یہی لوگ دوبارہ اقتدار پرقابض ہوجائیں گے،صوبے میںآئندہ حکومت متحدہ مجلس عمل کی ہوگی ۔

ملک کو کلین اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے،ا یم ایم اے کی بحالی کا مقصد پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کر نے کیلئے قوم کو متحد کرنا ہے۔پاکستان میں مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں، ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذمیں ہے۔ متحدہ مجلس عمل ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے۔