سیاسی مداخلت اور اعلیٰ افسران کی پسند و نا پسند کا راستہ روکنے کیلئے سر کاری محکموں میں ماتحت افسران کو او ایس ڈی قرار دینے کی روایت کا خاتمہ کیا جائے ،صدر تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا خیر اللہ حواری

بدھ 4 جولائی 2018 18:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخواکے صدر خیر اللہ حواری نے کہا ہے کہ سیاسی مداخلت اور اعلیٰ افسران کی پسند اور نا پسند کا راستہ روکنے کیلئے سر کاری محکموں میں ماتحت افسران کو او ایس ڈی قرار دینے کی روایت کا خاتمہ کیا جائے۔پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ سر کاری محکموں بالخصوص محکمہ تعلیم میں افسران کی ایک بڑی تعداد کو او ایس ڈی (افسر بکار خاص ) قرار دے کر نہ صرف انہیں ایک طویل عرصے تک ذھنی کو فت میں مبتلا رکھا جاتا ہے بلکہ ان کو سرکاری خدمات سر انجام دئیے بغیر مفت کی تنخواہ دی جاتی ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ او ایس ڈی قرار دینے کے اختیارات کا خا تمہ نا گزیر ہے کیو نکہ یہ عمل سرکار اور سرکاری ملازمین دونوں کے مفاد کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

بد عنوانی ،غیر قا نو نی سر گرمیوںاور فرائض میں غفلت برتنے والے اوایس ڈی کے نام سے مہینوں مفت تنخواہ دینے کی بجائے انکے خلاف جنگی بنیاوں پر انکوائری قائم کی جائے الزامات ثابت ہو نے کی صورت میں انہیں سزا دی جائے بصورت دیگر انہیں بری قرار دیا جائے ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ نا گزیر حالات کی صورت میں اوایس ڈی کا دورانیہ15دن متعین کرکے تر جیحی بنیادوں پرصاف و شفاف انکوائری کے ذریعے اس عمل کے مضر اثرات اور نقصانات سے بچا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :