الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آ مد اولین ترجیح ہے،ڈی پی اوخانیوال

بدھ 4 جولائی 2018 18:25

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آ مد اولین ترجیح ہے،ڈی پی اوخانیوال
خانیوال۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے کہا ہے کی الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ ،ضلع میں پر امن ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کے لیے انتظامات ان کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی روم میں سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے وفد سے ملاقات میں کیا جس نے انجم بشیر احمد کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ،وفد میں قلزم بشیر احمد ،چوہدری صابر سلیم ،جاوید خان اور خورشید احمد نوشاہی شامل تھے ۔

فیصل مختار نے کہا کہ پولنگ کے روز پر امن ماحول فراہم کرنا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قومی ذمہ داری ہے تاکہ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال آزادانہ طور پر کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے ضابطہ کی خلاف ورزی کرنیوالے امید واروں اور سپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اورالیکشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پردو مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی حاصل کی جائے گی اور انہیں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد بھی حاصل ہوگی جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پرخصوصی انتظامات کیے جائیں گئے ۔ڈی پی او نے مزید بتایا کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے الیکشن کے روزمانیٹرننگ کی جائے گی تاکہ کوئی بھی شخص پر امن و امان خراب نہ کرسکے ۔ اس موقع پر انچارج سیکورٹی مہر سعید سدھانہ اور پی آر او ڈی پی او ساجد اقبال بھی موجود تھے۔