فیصل آباد،چیف رپورٹر اے پی پی سید کلیم حیدر ثقلین کا ظمی کے جواں سالہ بھتیجوں کی حادثاتی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 4 جولائی 2018 18:26

فیصل آباد۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) قومی خبر رساں اداری( اے پی پی) فیصل ۱ٓباد بیورو کے چیف رپورٹر سید کلیم حیدر ثقلین کا ظمی کے دو جواں سالہ بھتیجوں کی حادثاتی وفات پر ادارہ کے سٹافرز نے اظہار افسوس کیا ہے۔اس سلسلہ میں ایک تعزیتی اجلاس ایسوسی ایٹڈ پریس ۱ٓف پاکستان فیصل ۱ٓباد بیورو کے بیورو چیف رانا انجم اعلیٰ رحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام جرنلسٹس، نان جرنلسٹس اور ایڈمن سٹاف ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف رپورٹر اے پی پی فیصل ۱ٓباد سید کلیم حیدر ثقلین کا ظمی کے دو جواں سالہ بھتیجوں اور ممتاز ماہر قانون مخدوم طارق محمود الحسن ایڈووکیٹ ۱ٓف یو کے و کونسلر میونسپل کمیٹی کمالیہ کے صاحبزادوں مخدوم سید زمام طارق اور مخدوم سید محمد علی طارق جو گزشتہ روز اوکاڑہ کے قریب ٹریفک کے ایک افسوسناک حادثہ میں لقمہ اجل بن گئے تھے کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر اللہ کے حضور دعا کی گئی کہ رب کائنات مرحومین کو جنت الفردوس کے حسین گوشوں میں جگہ سمیت پسماندگان کو یہ صدمہ جانکاہ ہمت و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ عنوان :