ہماری پارٹی اقتدار میں آ کر غریب عوام کو ان کا حق دلائے گی،سابق چیف جسٹس افتحار چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 جولائی 2018 19:01

ہماری پارٹی اقتدار میں آ کر غریب عوام کو ان کا حق دلائے گی،سابق چیف ..
کالاباغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) سابق چیف جسٹس ٓف پاکستان اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ میانوالی کے سیاسدانوں نے اس حلقہ کو ہمیشہ پسماندہ رکھا اور اپنے ہی حقوق کا تحفظ کیا ۔ ہماری پارٹی اقتدار میں آ کر غریب عوام کو ان کا حق دلائے گی ،سیاستدانوں میں ایسے لوگ سامنے آنے چاہئیں جو ملک کو کو بہتری کی طرف سے لا سکیں ۔

وہ بدھ کو پارٹی کے حلقہ این اے 95سے امیدوار عبدالوہاب بلوچ کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں نواب ٓف کالاباغ ملک وحید خان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہمیں نواب آف کالاباغ ملک وحید خان ، سول سوسائٹی اور میڈیا کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیں اپنا قیمتی وقت دیا میں اور میری پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 95میانوالی نواب صاحب کی حمائت حاصل کرنے آئے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ ہمیں مایوس نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا ایوان فیلڈ ریفرنس کیس کا سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئے گا جمعہ کے دن پتہ چل جائے گا ابھی میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے مجھے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ عطا کیا اس عہدے کو میں نے اللہ کے بندوں کی خدمت کے طور پر استعمال کیا