سی سی پی او کی ڈی جی رینجرز پنجاب سے ملاقات

بدھ 4 جولائی 2018 19:08

لاہور۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) ٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بی اے ناصرنے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی سی پی او لاہوراور ڈی جی رینجرز پنجاب نے عام انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سی سی پی اونے کہا کہ عام انتخابات کے پُر امن ماحول میں انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس عام انتخابات کو پرُ امن بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ شہر میں دفعہ144 کی مکمل پابندی کروائی جارہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہر کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو تین کیٹیگریز A,B اور Cمیں تقسیم کیا گیا ہے اور حساس پولنگ اسٹیشنز سمیت تمام پولنگ اسٹیشنز پر پُر امن پولنگ کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات کیئے جائیں گے۔