عوام کو مسائل کے حل وحقیقی تبدیلی کیلئے اہل ودیانتدار قیادت کو آگے لانا ہوگا،ممتاز حسین سہتو

بدھ 4 جولائی 2018 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور مجلس عمل کے پی ایس 89سے نامزد امیدوار ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ ے کہا ہے عوام اسلامی وخوشحال پاکستان کیلئے 25جولائی کو ایم ایم اے کے نمائندوں کو کامیاب کرکے کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کریں۔

(جاری ہے)

وہ گوٹھ بچل خاصخیلی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ اور پیپلزپارٹی دیہی اور شہری تفریق پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کئے جس کی وجہ سے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم اور شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے،عوام کو مسائل کے حل وحقیقی تبدیلی کیلئے اہل ودیانتدار قیادت کو آگے لانا ہوگا۔