آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی صرف مسلم کانفرنس کے دور میں ہوئی ، مسلم کانفرنس کشمیر یوں کی واحد نمائندہ اور تحریک آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کی علمبردار ہے،ملک محمد نواز خان

بدھ 4 جولائی 2018 19:32

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سینئر رکن ، سابق سینئر وزیر اور مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ملک محمد نواز خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی صرف مسلم کانفرنس کے دور میں ہوئی ۔ مسلم کانفرنس کشمیر یوں کی واحد نمائندہ اور نظریاتی جماعت جو تحریک آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کی علمبردار ہے ۔

ہفتہ الحاق پاکستان حسب روایت شان شایان انداز میں منائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت و آبپاشی ، وزیر تعمیرات عامہ اور دیگر وزراء کا مشکور ہوں جنھوں نے میری تحریک پر دندلی کوٹلی نہر ، گریٹر واٹر فیز ٹو، اور کوٹلی میں پائپ لائنوں کی تبدیلی کے منصوبہ جات کو حکومتی بجٹ میں شامل کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ مسلم کانفرنس کی حکومتوں کے دوران آزاد کشمیر میں سیاسی نظم و ضبط موجود تھا ۔ سردار عبدالقیوم خان ، سردار سکندر حیات خان اور سردار عتیق احمد خان کے دور میں ریاستی خزانہ تعمیر و ترقی پر خرچ ہوتا تھا ۔ کوٹلی کے مسائل پہلے بھی ہم نے ہی حل کئے اور آئندہ بھی ہم ہی حل کریں گے ۔