فلسطین کے شمالی علاقوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 4 جولائی 2018 19:49

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) فلسطین کے شمالی علاقوں میں بدھ کو علی الصباح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دس منٹ کم پانچ پر محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز بحیرہ طبریا میں 15 کلو میٹر گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :