Live Updates

کچھی کی مختلف قبائل سمیت ہندو اقلیت ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں ،سردار زادہ میر سردار خان رند

بدھ 4 جولائی 2018 19:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنما امیدوار حلقہ پی بی 17کچھی اور این اے 260 نصیرآباد ،جھل مگسی کم کچھی سے سردار زادہ میر سردار خان رند نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا مجھ بے حد خوشی ہے کہ کچھی کی مختلف قبائل سمیت ہندو اقلیت کی جانب سے ہماری بلاامیتاز وتعصب سے پاک سیاسی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں ہم انکے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائے گے۔

ان خیالات کا اظہار سردار زادہ میر سردار خان رند نے کچھی کے علاقے کولپور میں مختلف قبائل سے تعلق اور ہندو پنچائیت کے سائیں نرندر بجن سے ملاقات کرتے ہوئے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کولپور کے قبائلی شخصیت میر امید سمالانی،حاجی وزیر خان کرد،میر عیسی خان ،میر عطاء اللہ ،سردار مراد بخش،حاجی نواب خان ،بابو شیر خان ،وڈیرہ نور جان ،عبدالخالق ،میر چاکر کرد،ڈاکٹر نواز،وڈیرہ فضل احمد ،تماز خان، محمد علی ،محمد گل سمیت دیگر کر د،رند،سمالانی ،جمالی ،ابڑو نے گیلو پینل سے مستعفی ہو کر رند گروپ و پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی بلوچستان کچھی و نصیر آباد کے عوام کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پی ٹی آئی بلوچستان کچھی میں باکردار انصاف اور پالیمانی سیاسی سوچ فکر کیساتھ آگے آرہی ہے کچھی عوام کے پسماندگی کا خاتمہ سردار یار محمد رند اور سردار خان رند کی قیادت میں ممکن ہے اقلیت ہندو برادری کچھی کے حقوق کے تحفظ کے لیے رند گروپ کی جدوجہد سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے جس وجہ سے ہم نے علاقائی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے رند گروپ و پی ٹی آئی میں شامل ہو کر سردار خان رند کی کامیابی کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر 25جولائی کے دن مفاد پرست عناصر کا ہمیشہ کے لیے راستہ روکیں گے ۔

سردار زادہ میر خان رند شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انتخابات میں کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دیں گے منافقت اقربا و پرواری کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن بھائی چارے خدمت اور امن کی سیاست کامیاب ہوگی میر اماضی اور حال کچھی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح عیاں ہے ایک تھیلے کی کرپشن یاکسی سے ذاتی مفاد حاصل کیا ہو تو عوام کو جواب دہ ہوں ہمارے خاندان نے ہمیشہ مثبت و تعمیری سیاست کی اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھائیں گے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صحت کی اب گریڈیشن تعلیم کا فروغ انکی اولین ترجیح ہوگی انہوں نے کہا کچھی عوام کرپٹ ٹولے کی تبدیلی کے لیے 25جولائی کو عوام باہر نکلیں گے تحریک انصاف کو کامیاب کروائینگے آزمائے ہوئے چہروں اور خاندانوں کو دوبارہ اقتدار میں آنے کا موقع دینا علاقے اور عوام کے ساتھ ظلم ہوگا اور 10سال گرزجانے کے بعد ہم اس زیادتی کے اب متحمل نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا تحریک انصاف عوام کو سیاسی شعور دے دیا ہے اب قوم سوچ سمجھ کر ووٹ دینے کا فیصلہ کر ے گی پی ٹی آئی پرامن تبدیلی لانا چاہتی ہے جس کے مذید شعور کی بیداری اور لوگوں میں حوصلہ پیدا کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا سابقہ دور میں اقتدار میں رہنے والوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کا سہارا لے کر عوام سے منتخب ہو کر عوامی مسائل سے غافل رہے ہیں اب ایک بار پھر نئی باپ کا سہار ا لے کر عوامی خدمات کے ویژن کے طور پر اتر رہے اس بات کچھی عوام اپنے مسائل پر شب خون مارنے نہیں دے گی لوگوں کی جوق در جوق حمایت اور شمولیت سے کچھی کے عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور انکو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیا ہے باشعور عوام جانتی ہے کہ کچھی و بلوچستان کی تبدیلی تحریک انصاف سے اب وابستہ ہوچکی ہے 25جولائی کے دن کچھی کے کھلاڑی منافقانہ سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات