دھر نے اور ناچ گا نے والو ں نے کے پی کے کا بیڑا غر ق کر دیا ہے،مولانا عطاء الرحمان

مذہبی جما عتو ں کا اتحا د پاکستا ن میں اسلامی تہذیب ، کلچر کو بچا نے اور یہو دیوں کے اسلام کے خلاف منصو بو ں کو ناکام بنا نے کیلئے بنا یا گیا ہے، خطاب

بدھ 4 جولائی 2018 19:56

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) جے یو آ ئی ف کے مر کز ی رہنما ء سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں اسلا م کو تقویت اور طاقت علما ء کرا م کی وجہ سے ملی ہے علما ء کی جدو جہد کے نتیجے میں ہی قادیانی کافر قرار پا ئے اور آج پاکستا ن میں مسجد ، مدر سے پگڑ ی اور داڑھی کا تحفظ علما ء خصوصاً جمعیت علمائے اسلام کی مرہون منت ہے مذہبی جما عتو ں کا اتحا د ایم ایم اے پاکستا ن میں اسلامی تہذیب ، کلچر کو بچا نے اور یہو دیوں کے اسلام کے خلاف منصو بو ں کو ناکام بنا نے کیلئے بنا یا گیا ہے ڈیر ہ میں بڑا ووٹ اسلام کا او ر چھوٹا ووٹ کا م کا اس نعرے کو ختم کر نا ہو گا کیو نکہ دنیا وی کامو ں میں بھی مذہبی جما عتیں دوسری جماعتوں پر سبقت لے گئی ہیں وہ مفتی محمود آرڈیٹوریم میں جے یو آ ئی تحصیل ڈی آئی خا ن کی بائیس یونین کونسلوں کے یونٹو ں کے عہد ید ارا ن کے بھرپور اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک مشتاق احمد ڈار پی کے 97 اور عبدالحلیم قصور یہ پی کے 96 سے ایم ایم اے کے امیدوار ہیں کتا ب کے نشا ن پر الیکشن لڑ رہے ہیں جماعت کے ہر کارکن کو ان کی انتخا بی مہم بھی اسی طر ح چلا نی ہو گی جس طر ح قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے لئے چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دھر نے اور ناچ گا نے والو ں نے کے پی کے کا بیڑا غر ق کر دیا ہے اور یہی تبدیلی تھی آئندہ حکومت میں آ کر ہم نے کے پی کے کی از سر نو تعمیر کر نی ہو گی اور پی ٹی آئی کے پانچ سالہ گند کو صاف کر نا ہو گا جماعت کا ہر کارکن اور ور کر جمعیت کا ہر اول دستہ ہے اور وہ کتا ب کے نشان پر الیکشن لڑنے والے ہر امیدوار کیلئے بھرپور مہم چلا ئیں کسی سے گھبرا نے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ سب با زو ہمارے ازما ئیں ہو ئے ہیں یونٹوں کے اجلاس خطا ب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مر کزی رہنماء اسجد الرحمان نے کہا ہے کہ بیرو نی طاغو تی قوتیں ایم ایم اے کے قائدین کا الیکشن میں راستہ روکنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہیں لیکن اللہ کے فضل و کر م سے مولانا فضل الرحمان سمیت ایم ایم اے کے تمام قائدین کامیا ب ہو نگے مولانا فضل الرحمان تین خود کشن حملوں کے باوجو د اسلام مخالف قوتوں کے سامنے سیشہ پلائی دیوار بن گئے اور یہودیوں کے ایجنڈے کو پاکستان میں ناکام بنا یا انہوں نے کہا کہ کچھ لو گ پانچ سا ل غا ئب رہنے کے بعد الیکشن کے موقع پر فر زند ڈیر ہ بن جا تے ہیں اور پیسے کے بلبوتے پر الیکشن میں کامیاب ہو نے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کو ڈیر ہ شہر کے پورے رستو ں کا بھی علم نہیں ہے ایسے دھو کے باز لو گو ں سے ڈیر ہ کے شہر ی بخو بی واقف ہیں اور انکی چالو ں میں نہیں آئینگے انہوں نے کہا کہ ناموس رسا لت اور اسلامی قوانین کو بچا نے کیلئے علماء کو اسمبلیوں میں بھیجنا عین عبادت ہے عوام اپنے ووٹ کی پر چیو ں کو غلط استعمال نہ کریں ووٹ ایک مقدس امانت ہے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے پی کے 96 سے ایم ایم اے کے امیدوار عبدالحلیم خان قصور یہ سا بق ایم پی اے نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ڈی آئی خا ن میں خا ن ، نوا ب اور سردار کی سیا ست کا تسلط ختم کیا آ ج سر دار خا ن علما ء سے خوف زدہ نظر آتے ہیں انشاء اللہ آئندہ کے پی کے میں ایم ایم اے کی حکومت ہو گی اور مخالفین کو عبر تناک شکست ہو گی اور صو بہ میں اسلام کا بو ل بالا ہو گا جے یو آ ئی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان کامرانی نے کہا ہے پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی شیخ یعقو ب اور پی پی پی کے صو با ئی امیدوار ملک قیو م دو نوں طوطا چشم اور بے حیا ء نکلے ہیں انکو جمعیت نے سیاست میں روشناس کرایا اور آج وہ ہمارے ہی قائدین کے مقابلوں میں کھڑے ہیں انکو عبر تناک شکست ہو گی یہ دونوں دھو کے باز ہیں انہوں نے کہا کہ جماعتی ڈسپلن کی ہر صورت میں پابندی کر نی ہے ہمارے مخالف امیدواروں نے اپنے حلقو ں پی کے 96 اور پی کے 97 میں ووٹو ں کے عوض تر قیاتی کا م شروع کرا رکھے ہیں ڈپٹی کمشنر اور مانیٹرنگ ٹیمیں خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے انہوں نے کو چاہیے کہ وہ آزاد امیدوار سمیع اللہ علیزئی اور پی پی پی کے امیدوار پی کے 96احمد کنڈی اور پی پی پی کے ہی امیدوار پی کے 97 اور سا بق وزیر ما ل علی امین کو نا اہل قرار دیں اور ریٹر ننگ آفیسر خود ایکشن لیں تمام یونٹ کے عہدیدارا ن اپنے اپنے حلقوں میں ایم ایم اے کے امیدواروں کیلئے فوری طورپر پروگرام بنا ئیں اور جمعیت علماء اسلام کے میگا پراجیکٹس کے متعلق عوام میں تشہیر کریں ۔

(جاری ہے)

اجلا سے جے یو ا ٓئی تحصیل ڈیر ہ کے امیر قاری محمد اعجاز نے بھی خطا ب کیا ۔