Live Updates

الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کے لیے بری خبر

پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 4 جولائی 2018 19:26

الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کے لیے بری خبر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04جولائی 2018ء) :الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کے لیے بری خبرآگئی۔ پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔پنجاب بھرمیں946سیاسی کارکنوں کیخلاف کارروائی کی گئی جن میں 429 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔اس حوالے سے ووٹر کو لبھانے اور اسکا ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی رہنماوں نے بھی زور لگانا شروع کر دیا ہے۔کوئی منشور سے ووٹر کو راغب کر رہا ہے تو کوئی سیاسی نعروں سے ووٹرز کو جوش دلا رہا ہے۔ایسے حالات میں انتخابی امیدواروں اور سیاسی کارکنان کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کلیم امام کابتانا تھا کہ پنجاب بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیخلاف136مقدمات درج کئیے گئے ہیں۔پنجاب بھرمیں946سیاسی کارکنوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔آئی جی پنجاب کا بتانا تھا کہ پی پی کے22،پی ٹی آئی کے429،ن لیگ کے134افرادکیخلاف کارروائی ہوئی جبکہ آزادامیدواروں کے361حامیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔غنڈہ ایکٹ کے تحت پنجاب بھرسے65افرادکوحراست میں لیاگیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات