حیدرآباد،بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کی کارروائی ، درجنوں تجاوزات تحویل میں لے لیں

بدھ 4 جولائی 2018 19:59

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے نیاپل سبزی منڈی،تلسی داس پمپ اسٹیشن کے اطراف سمیت متصل علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں تجاوزات تحویل میں لے لیں ،اینٹی انکروچمنٹ سیل نے لطیف آباد کلاتھ مارکیٹ میں قائم تمام تجاوزات ختم کرنے اوردکانداروں کو اپنی حدود میں نہ جانے پر بڑی کاروائی کا عندیہ دیدیا، فراہمی ونکاسی آب کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)امیرہانی مسلم کے نالوں ،نالیوں فٹ پاتھوں ،گرین بیلٹ سمیت دیگر مقامات پر قائم تجاوزات ختم کرنے کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے ڈائریکٹر توحیداحمدا وراسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد کی سرکردگی میں نیاپل سبزی منڈی روڈ،تلسی داس پمپ اسٹیشن کے اطراف ،اسٹیشن روڈ ،فوجداری روڈ ،پکاقلعہ،مارکیٹ ٹاور سمیت دیگر علاقوں میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں تجاوزات تحویل میں لے لیں،جبکہ لطیف آباد یونٹ نمبر8میںواقع کلاتھ مارکیٹ اوراطراف کی سڑکوں پرقائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے مختلف یونینوں کو رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے بڑی کاروائی کا عندیہ دیا ہے ،کئی یونینوں کے رہنمائوں کے مشترکہ وفد نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے افسران سے ملاقات کیں اورمہلت طلب کرنے کی کوشش کی جس پر افسران نے بتایا کہ واٹرکمیشن اورسندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کاروائی کی جارہی ہے اب کوئی مہلت کی گنجان نہیں ہے ،دوسری طرف سٹی لطیف کے علاقے چھوٹے بڑے اورجہازی سائز کے بل بورڈ کے جنگل بنے ہوئے ہیں جنہیں اعلی عدلیہ اورڈپٹی کمشنر نے باربارختم کرنے کے لئے احکامات میونسپل کمشنر کو دئیے ہیں مگر مون سون شروع ہونے کے باوجود ان بل بورڈز کو ختم نہیں کیاجاسکا ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ ماہ میونسپل کارپوریشن میں تعینات کئے جانے والے کمشنر نصراللہ عباسی بھی ان احکامات پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ نہیں جس کے باعث بلدیہ ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا بدعنوان عملہ لاکھوں روپے ماہانہ بل بورڈ مالکان سے بھتے وصول کررہا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بھتے کی رقم سے میونسپل کمشنر کے دفتر کو حصہ دیا جاتا ہے یہی صورتحال سٹی لطیف آباد کے علاقوں میں درجنوں مقامات پر قائم غیرقانونی پارکنگ قائم کرنے والے طے ہے ،شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اورسربراہ واٹرکمیشن سے اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورمیونسپل کارپوریشن میں تعینات بدعنوان افسران کو ہٹایا جائے اوراینٹی انکروچمنٹ سیل کو مشینری اورسہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بہتر انداز میں کام کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :