Live Updates

عام انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات

بدھ 4 جولائی 2018 19:59

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) عام انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی، سردار ذوالفقار دلہہ نے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے ملک نذر حسین کے گھر میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر حاجی عبد الغفور شیخ صدر تحریک منھاج القرآن ضلع چکوال ، طاہر اعوان ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال ، ساجد حسین اعوان تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک چکوال ، حاجی محمد صابر ، عبد الغنی ، جہانگیر حسین ، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ملک نذر حسین ،اعجاز اگرال اور میڈیا کوآرڈینٹر ذیشان عباس مغل اور پاکستان تحریک انصاف کے شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر راہنما موجود تھے۔

سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پاکستان عوامی تحریک سے حمایت کی درخواست کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے کہا کہ ہم اپنی جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد جلد ہی آپکواپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات