بلوچستان میں خواتین عام انتخابات 2018میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں

الیکشن کمیشن نے جنرل نشستوں پر اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حصہ لینے والی خواتین کی فہرست جاری کردی

بدھ 4 جولائی 2018 20:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) بلوچستان کی خواتین بھی دوسرے صوبوں کے مقابلے میں عام انتخابات میں جنرل نشستوں پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کی فہرست جاری کردی ہے ،ملک بھر کی طرح بلوچستان میں خواتین نے عام انتخابات 2018میں بھر حصہ لیا ہے ،بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں کیلئے 7خواتین نے کاغذا ت نامزدگی داخل کئے ہیں ،جن میں تین آزاد امیدوار شہزادی ،سابقہ صوبائی وزیر راحت جمالی اور فوزیہ سکندر شامل ہیں جبکہ بی این مینگل کی شہناز نصیر بلوچ ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء راحیلہ حمید خان درانی ،نیشنل پارٹی کی سابقہ رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء زبیدہ جلال قومی اسمبلی کی نشستوں پر حصہ لے رہی ہیں ،الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں کیلئے 18خواتین نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں جن میں 9آزاد امیدوار بی بی جمیلہ ،بی بی زہرہ ،سکینہ بی بی ،راحت بی بی ،نور جہان ،مومنہ بابر ،فوزیہ سکندر ،بی بی ملک ناز اور سائرہ شامل ہیں ،جبکہ پی ٹی آئی کی سائرہ ایوب ،پی پی پی کی زرینہ گل ،بی این پی مینگل کی شکیلہ نوید قاضی ،بی این پی عوامی کی کنیز فاطمہ ،بلوچستان عوامی پارٹی کی بی بی حلیمہ ،مسلم لیگ (ن) کی راحیلہ حمید خان درانی ،ایم ایم اے کی آسمہ ،پی پی پی کی بشری اور ایم ایم اے کی حبیبہ اقبال انتخابات میں حصہ لے رہی ہے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حصہ لینے والی خواتین نے اپنی کنوینسنگ جاری رکھی ہوئی ہے ۔