ٹیبل لیمپ عوام کے دلوں میں گھر کررہا ہے الیکشن میںاب عوام ووٹ سے احتساب کرینگے ،سنی تحریک کی انتخابات میں بڑھتی مقبولیت سے مخالفین خائف ہیں،عوام کے بازو ہیں اقتدار کیلئے عوام کی خدمت اور ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے سیاست میں آئے ہیں ،ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا ظالم سن لیںجب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو ختم ہوجاتا ہے ،25جولائی کوخاموش اکثریت نے ووٹ کا استعمال کیا تو ملک میں تبدیلی آجائیگی

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا حلقہ این ای247میں کارنر میٹنگ سے خطاب

بدھ 4 جولائی 2018 20:48

ٹیبل لیمپ عوام کے دلوں میں گھر کررہا ہے الیکشن میںاب عوام ووٹ سے احتساب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ و اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 253 محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹیبل لیمپ عوام کے دلوں میں گھر کررہا ہے،غریبوں سے جینے کاحق چھیننے والوں نے کرپشن اور اقرباء پروری کی ہے ،پاکستان سنی تحریک کی انتخابات میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین خائف ہیں،ٹیبل لیمپ کی روشنیوں میں عوام کو لٹیرے ،ملک کی دولت لوٹنے ،غربت اور مہنگائی میں اضافہ کرکے غریب کو ختم کرنے والے نظر آنے لگے ہیں ،الیکشن میںاب عوام ووٹ سے احتساب کرینگے ،عوام کے بازو ہیں اقتدار کیلئے عوام کی خدمت اور ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے سیاست میں آئے ہیں ،ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا ظالم سن لیںجب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو ختم ہوجاتا ہے ،قومی دولت لوٹنے والے عیش اور غریب روٹی چوری کے ظلم میں جیل چلا جاتا ہے ،جیل تو ایسے حکمرانوں کو جانا چاہیے جو غریب کو روٹی بھی فراہم نہیں کرتے ہیں ،باریاں لینے والوں سے اب عوام خود حساب لیں گے ،کامیابی کیلئے پر اُمید ہیں عوام ٹیبل لیمپ پر مہر لگا کر اعتماد کا ووٹ دیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو حلقہ این ای247میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوامی خدمت انصاف کی فراہمی اور تعلیم کو فروغ دینے کی سیاست عبادت ہے ،ہماری جماعت نے ٹیبل لیمپ کے نشان کے ساتھ متوسط طبقے کے افراد کو پارٹی ٹکٹ دیئے ہیں ،عوام25جولائی کو ووٹ کا ضرور استعمال کریں ،خاموش اکثریت نے ووٹ کا استعمال کیا تو ملک میں تبدیلی آجائیگی،علی نواب لودھی ہمارا امیدوار ہی نہیں بلکہ آپ کے درمیان رہنے والا عام فرد ہے ،نئے چہرے آگے آئیں گے تو نئی اور میڈان پاکستان پالسیاں بنیں گی جو عوام میں خوشحالی اور غربت کو کتم کردے گی ،عوام اپنا ووٹ ضمیر کی روح کے مطابق کاسٹ کریں ،ووٹ مانگنے کاحق سب کا ہے ،عوام اپنی مرضی پر کسی کی سوچ کو مسلط نہیں ہونے دیں ۔