Live Updates

جیپ کا نشان کس کا ہے مجھے نہیں معلوم ،25 جولائی کو تقدیر بدلنے کا موقع ہے ، عمران خان

میں تقدیر بدلنے کا موقع ملا لیکن روٹی کپڑا اورمکان نہیں ملا۔ پیپلزپارٹی کوکراچی سے کوئی دلچسپی نہیں انہیں اندرون سندھ چاہئے سال سے دو جماعتیں کراچی اور اندرون سندھ میں حکومت کررہی تھیں ایک سو ارب کراچی پر خرچ ہوجاتا تو کراچی کی یہ حالت نہ ہوتی

بدھ 4 جولائی 2018 21:56

جیپ کا نشان کس کا ہے مجھے نہیں معلوم ،25 جولائی کو تقدیر بدلنے کا موقع ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جیپ کا نشان کس کا ہے مجھے نہیں معلوم ،25 جولائی کو تقدیر بدلنے کا موقع ہے، 1970 میں تقدیر بدلنے کا موقع ملا لیکن روٹی کپڑا اورمکان نہیں ملا۔ پیپلزپارٹی کوکراچی سے کوئی دلچسپی نہیں انہیں اندرون سندھ چاہئے، 30سال سے دو جماعتیں کراچی اور اندرون سندھ میں حکومت کررہی تھیں ایک سو ارب کراچی پر خرچ ہوجاتا تو کراچی کی یہ حالت نہ ہوتی وہ کراچی کے مختلف علاقوں اورانتخابی حلقوں کے دورے کے موقع پرانتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے۔

نیوکراچی پانچ نمبر اورپاورہاس چورنگی کے ڈی اے چورنگی پرتحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کے انتخابی حلقوں کے دورے اورانتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پچیس جولائی کو تقدیر بدلنے کا موقع ملے گا1970 میں موقع ملا تھا تقدیر بدلنے کا لیکن روٹی کپڑا اورمکان نہیں ملا،کراچی میں گندگی کچرا پانی نہیں ہے،بے روزگاری ہے،کراچی سے لوگ دبئی جاتے ہیں نوکری ڈھونڈنے انہوں نے کہاکہ کراچی والو اس سنہری موقع کو ضائع نہیں کرناایسے مواقع بار بار نہیں آتیجو تیس سال میں کچھ نہیں کرسکے وہ آئندہ کیا کریں گے پچیس جولائی کو تبدیلی کو ووٹ دینا،کوئی پوچھے کہ پی ٹی آء کو ووٹ کیوں دیا توبتانا کے پی کے صوبہ تباہ ہورہا تھا کے پی کے کرپٹ صوبہ تھا آج وہ تبدیل ہوگیا ہے میرے لیے نہیں اپنے لیے اپنے بچوں کے لیے تحریک انصاف کو ووٹ دیں۔

(جاری ہے)

این اے 255 کے دورے کے موقع پرتحریک انصاف کے امیدوار مولوی محمود نے ٹکٹ دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیاانہوں نے کہاکہ این اے 255 میں ایم کیو ایم کے چیئرمین کو شکست دیں گیکامیابی کے بعد حلقے سے غائب ہونے کی روایت ختم کریں گیتعلیم اور صحت میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گیماضی کی حکومت سے عوام خوش نہیں ہیں کے ڈی اے چورنگی پر این اے 256 کے الیکشن آفس کا افتتاح اوراین اے 256 اور پی ایس 129 نارتھ ناظم آباد میں بھی انتخابی دفاترکا افتتاح کیا۔

نیوکراچی حلقہ این اے 253 کے امیدوار اشرف قریشی نے عمران خان کے لیے اونٹ کا صدقہ دیا۔ عمران خان کارکنان سے مختصرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک مشکل کام ہے جو ہم کرنے جارہے ہیں یہ اللہ کی طرف سے پکڑ تھی کہ انکا نام پانامہ میں آیا لاہور کو پیرس قراردینے والوں کا کیا حال ہے دیکھ لیں پرانی جماعتیں جو بار بار اقتدار میں آئیں وہ کیا تبدیلی لائیں کل بارہ گھنٹے کراچی کی سڑکوں پر تھااس سے پہلے شہباز شریف کا پیرس دیکھا عمران خان نے کہاکہ ورکرزالیکشن تک نیند بھول جائیں قوم تبدیلی کیلئے تیار ہے۔

عمران خان نے قافلہ کے ہمراہ لیاقت مارکیٹ ملیرکا بھی دورہ کیا اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کی گئی تھی ۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ جیپ کا نشان کس کا ہے مجھے نہیں معلوم، پارٹی لیڈر کو پروٹوکول ملتا ہے آج ملنے والا پروٹوکول غیرمعمولی نہیں ،شہباز شریف کو تو اتنا پروٹوکول ملا کہ انہوں نے گانا شروع کردیا۔

عمران خان نے قیوم آباد میں این اے 241، PS-97 کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کوکراچی سے کوئی دلچسپی نہیں انہیں اندرون سندھ چاہیئے،تیس سال سے دو جماعتیں کراچی اور اندرون سندھ میں حکومت کررہی تھیں ایک سو ارب کراچی پر خرچ ہوجاتا تو کراچی کی یہ حالت نہ ہوتی ۔ انتخابی مہم کیلئے عمران خان نے شیریں جناح کالونی،کیماڑی کا بھی دورہ کیااور کہا کہ 25 جولائی کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

قیوم آباد میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ تبدیلی آچکی ہے،خوف اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا ہے اس الیکشن میں لوگ آزادانہ تبدیلی کیلیے ووٹ ڈالیں گے تیس سال سے دو جماعتیں کراچی اور اندرون سندھ میں حکومت کررہی تھیں تیس برسوں میں ملک آگے کی بجا ہے پیچھے چلاگیا کراچی میں پینے کا پانی نہیں ہے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر، ملازمت کے مواقع نہیں ہیں جو لوگ نظام کو تباہ کرتے ہیں وہ اسے ٹھیک نہیں کرسکتے جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا تھا وہ چوری ہوکر باہرچلا گیا دبئی میں پاکستانیوں نے نو سو ارب روپے کی پراپرٹی خریدی ہے۔

کچرے کے ڈھیر کراچی کی حالت زار کا نمونہ ہیں،کراچی کے نمائندے کہتے ہیں ان کے پاس اختیار نہیں ہے،پیپلزپارٹی کو کراچی سے دلچسپی نہیں انھیں اندرون سندھ سے جیتنا ہوتا ہے، برسراقتدار آکر کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے،کراچی میں باریاں لینے والوں نے کچھ نہیں دیا،تحریک انصاف اس نظام کو بدلے گی، سندھ میں پولیس کے نظام کو تباہ کیا گیا،جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا تھا وہ کرپشن کی نذر ہوکر ملک سے باہر چلا گیا،کرپشن ملک کی سب سے بڑی کینسر کی بیماری ہے، کرپشن سے ادارے تباہ ہوگئے، 25جولائی نیا پاکستان بنانے کا دن ہے، قیوم آباد کی مسیحی برادری کو بھی گھروں سے نکلنا ہوگا، علاوہ ازیں قیوم آباد سے واپسی پر نون لیگ کے متوالوں اور کھلاڑیوں کا آمنا سامنا ہوا تو ماحول گرم ہوگیاتاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو ٹھنڈا کردیا،، عمران خان نے دہلی کالونی میں بھی جلسے سے خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات