نگران صوبائی وزارء ملک خرم شہزاد ، امام بخش بلوچ اور نوید کلمتی کی نگران وفاقی وزیر خزانہ اور وفاقی وزیر تجارت سے ملاقات

بدھ 4 جولائی 2018 22:46

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزارء ملک خرم شہزاد ، امام بخش بلوچ اور نوید کلمتی نے نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے ڈاکٹرشمشاد اختر کو نگران وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھا لنے کے بعد محکمے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ملک خرم شہزادنے بتایا کہ صوبائی محکمہ اطلاعات محدود وسائل میں رہتے ہوئے حکومتی کاکر دگی کو بہتر طور پر پیش کرنے کیلئے کو شاں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک ،گودار پورٹ ودیگر بڑ ے منصوبوں کی اہمیت وافادیت کے بارے میں عوام کوروشناس کرانے میں محکمہ اطلاعات اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ امام بخش بلوچ نے بھی وفاقی وزیر کو محکمہ خزانہ بلوچستان کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔دریں اثناصوبائی وزارء ملک خر م شہزاد، امام بخش بلوچ اور نوید کلمتی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت میاں مصباح الرحمن سے بھی ملاقات کی ملاقات کے دوران مختلف تجارتی امور زیر ے بحث آئے ۔

صوبائی وزارء نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ بلوچستان اپنے جغرافیائی محل وقو ع کی وجہ سے انتہائی کی اہمیت کاحامل صوبہ ہے ۔جہاں ا س صوبے کے شمال میں سرحد یں افغانستان اورشمالی مغرب میں بلوچستان کی سرحد یں ایران سے ملتی ہیں جبکہ بحیرہ عرب کے دہانے پر و سیع ساحلی پٹی سے خلیجی مما لک سمیت پوری دنیا کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات استوار کئے جا سکتے ہیں ۔انہوں نے اس ضمن میں خواہش ظاہر کی کہ محکمہ کا مرس بلوچستان میں تجارتی امور کو فروغ دینے کیلئے مزید کوششیں کرے گا ۔