الیکشن کمیشن کی ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے تباد لے کے حوالے سے وضاحت

بدھ 4 جولائی 2018 22:58

الیکشن کمیشن کی ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے تباد لے کے حوالے سے وضاحت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا تبادلہ اس لئے نہیں کیا گیا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آگاہ کیا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اس وقت تک عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا جب تک ایک اہم انکوائری ختم نہ ہو، الیکشن کمیشن کے حوالہ سے ڈی جی ایف آئی اے کو ہٹانے کے حوالہ سے کوئی کارروائی نہ کئے جانے کا تاثر غلط ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 22 جون کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کیا تھا کہ ایف آئی اے، سی ڈی اے اور آئی بی میں بھی اعلیٰ سطح پر تبادلوں کی تجویز دی جائے جس پر 23 جون کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آگاہ کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اس وقت تک عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا جب تک ایک اہم انکوائری ختم نہ ہو۔