25 جولائی کا دن کوئٹہ شہر میں حقیقی عوامی نمائندگی کے انتخاب کاسورج لیکر طلوع ہوگا ،عبدالخالق ہزارہ

بدھ 4 جولائی 2018 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ25 جولائی کا دن کوئٹہ شہر میں حقیقی عوامی نمائندگی کے انتخاب کاسورج لیکر طلوع ہوگا ماضی کی طرح عوام کی رائے پر شب خون مار کر رائے تبدیل کرنے کا خواب دیکھنے والے ذہن میں رکھیں کہ اس مرتبہ عوام نے خود اپنی رائے کی حفاظت کا عزم کر رکھا ہے ، عوام کے عزم اور ادارے کے سامنے دنیا کی کوئی طاقت نہیں لڑ سکتی ہم چاہتے ہیں کہ تاریخ دہرانے کے بجائے تاریخ بنانے دیا جائے،HDPاس وعدے پر قائم رہیگا کی ہر صورت میں تعصبات اور نفرتوں کا خاتمہ کرکے صوبے میں ماضی کی رواداری ،بھائی چارہ،امن ،قومی و قبائلی روایات کو بحال کرکے اس صوبے اور کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کے عمل میں سب سے زیادہ حصہ داری کا کردار ادا کریں ،ہزارہ ٹاون سردار سعادت کے دفتر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ،عوام کی حمایت کا رخ دیکھ کر اب بعض لوگ لالچ،دھونس،دھمکیوں،اقرباپروری اور غیر جمہوری ہتکھنڈوں کے زریعے عوام کو رائے بدلنے پر مجبور کر رہے ہیں یہ لوگ اس چیز سے ناواقف ہیں کہ عوام نے انکی 5 سالہ کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کر لیاہے کہ اب مسلط کرنے کے بجائے مسلط قائم کیا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

پارٹی کوئٹہ کے شہریوں 2قومی و 2صوبائی اسمبلیوں میں آباد تمام اقوام کے حمایت و تعاون کے ساتھ ایسے نمائندگی کا تصور قائم کرنے پر یقین رکھتی ہیں جو نہ صرف مثالی ہو بلکہ یادگار بن کر ہمیشہ کیلئے امیدوار کیلئے کارکردگی کا معیار بن جائیں۔جلسہ عام سے پارٹی کے سکیرٹری جنرل و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 26 احمد علی کوہزاد ،امیداورا برائے قومی اسمبلی محمد رضا ہزارہ ،حاجی زوار علی اور گل محمد اخلاقی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ماضی میں کسی کی کارکردگی ،ماضی اور قربانیوں کو دیکھا نہیں جاتا تھا ،دولت ،حیثیت اور صرف خاندانی پس منظر کی وجہ سے لوگوں کو منتخب کرکے انھیں عوام پر مسلط کیا جا رہا ہیں ،جو کہ عوامی مفادات،جمہوریت،پارلیمنٹ اور اجتماعی نمائندگی کیلئے کوئی معیار نہیں ،عوام کی نمائندگی کیلئے سیاسی وابستگی،سیاسی نظریات،جمہوریت اور رجمہوری اداروں کے لئے قربانیاں و جد و جہد ،عوام کے حقوق اور انکی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار کسی امیدوار کے انتخاب کیلئے انتہائی ضروری اور اہم ہے ،جسکی طرف ماضی میں ہم نے کسی طرح توجہ نہیں ،رہنماوں نے کہا کہ 25 جولائی عوام2 قومی اور 2صوبائی اسمبلیوں کیلئے چاند کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں،ہم چاند کی طرح عوام کی زندگیوں میںروشنی لاکر کوئٹہ شہر کو ماضی کی طرح امن کا گہوارہ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں،پارٹی کسی قسم کی نسلی ،لسانی،قومی،مذہبی اور فرقہ وارانہ تنگ نظری پر یقین نہیں رکھتی،ہماری سیاست و کراکردگی ہر طرح کے تعصبات سے پاک سوچ و نظر پر مبنی ہے آج قومی و صوبائی اسمبلیوںمیں رہائش پزیر صوبے کے تمام اقوام ہماری بھرپور حمایت کرتے ہوئے ہمارے ساتھ شامل ہوکر اس شہر کو تبدیل کرنے یہاں امن ،ترقی ،روزگار،کاروبار اور خوشحالی لانے کا حصہ بن رہے ہیں جو انتہائی خوش آئیند عمل ہیں مقررین نے کہا کہ پی بی 26 اور این اے 264 کے عوام ہر قسم کی سہولیات سے محروم ہیں یہاں نہ کوئی بنیادی مرکز صحت ہے نہ ہی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہے سابقہ ادوار میں پانی کیلئے بھی بااثرلوگوں کو اجازت نامے دے کر ٹیوب ویل بنائے گئے جو نجی اور تجارتی بنیادوں پر قائم اور کوئٹہ کے شہریوں کو ہزاروں روپے کے ٹینکی کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں قبل ازیں پی بی 27 اور این اے 265 کیلئے متعبرین و معززین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ۔

جس کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے پارٹی امیدوراوں کی بھرپور حمایت کا علان کرہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔