25جولائی کا دن مظلوم محکوم اور غریب عوام کے لئے نوید انقلاب کا دن ثابت ہوگا مصطفی کمال

چیف جسٹس کو آکر کچرا اٹھانے کیلئے کہنا پڑتا ہے یہاں صاف پانے کیلئے کمیشن بنانا پڑتا ہے،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

بدھ 4 جولائی 2018 23:14

25جولائی کا دن مظلوم محکوم اور غریب عوام کے لئے نوید انقلاب کا دن ثابت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ 25جولائی کا دن مظلوم محکوم اور غریب عوام کے لئے نوید انقلاب کا دن ثابت ہوگا۔اے کراچی کے لوگوں اپنے غصہ کو 25 جولائی کے دن کیلئے سنبھال کر رکھواور ان ظالموں کو رد کر کے بیلٹ پیپر پر اپنے جذبات کا اظہار کرنا اور 25, جولائی کو ڈولفن پر مہر لگا کر پاک سر زمین پارٹی کو کامیاب کریں کیونکہ پی ایس پی اس شہر کے تمام مسائل حل کریگی ان کے خیالات اظہار انہوں نے این اے 243 کا دورہ،ابوالحسن اصفہانی روڈاورگلزار ہجری میں واقع پاکستان پوست آفس سوسائٹی میں این اے 242 اور پی ایس99 الیکشن سیل اور غریب آباد ریلوے پھاٹک پر واقع این اے 254، پی ایس 126 کے الیکشن آفس اور ناظم آباد گلبہار کے علاقے چار سو کوارٹر میں واقع این اے 255، پی ایس 128 کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوام نے مصطفی کمال کا زبردست استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔انہوں نے کہاکہ کہا کہ پی ایس پی کا فکر و فلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کے ماننے والے عوام پی ایس پی کے پرچم تلے متحد ومنظم ہو کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج جیسا کراچی ہے کراچی ایسا کبھی نہ تھا اور یہاں چیف جسٹس کو آکر کچرا اٹھانے کیلئے کہنا پڑتا ہے یہاں صاف پانے کیلئے کمیشن بنانا پڑتا ہے یہاں پانی بیچا جا رہا ہے ٹینکر مافیہ سر گرم ہیں. انہوں نے کہاک میرے ماضی کے کاموں سے کوئی پارٹی مقابلہ نہیں کر سکتا ہے انشاء اللہ کراچی کو دوبارہ روشنیاں فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ تم نے 30سالوں سے جن کو اس شہر کا چوکیدار بنایا تھا انہوں نے کہا کہ ہم سیاست رتبے یا عہدے لینے کیلئے نہیں کررہے بلکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو کہتے ہیں کراچی میرے دور میں ایم کیو ایم کی وجہ سے بنا میں ان سے پوچھتا ہوں کہ پھر حیدرآباد ایم کیوایم کی وجہ سے کیوں نہیں بنا ہم اقتدار میں آکر حرام نہیں کھائینگے بلکہ انسانیت کی خدمت کرینگے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہم پر غدار ہونے کا الزام لگاتے تھے وہ آج خود اے این پی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کر رہے ہیں میں ان سے کہونگا سیٹ ایڈجسمنٹ مت کرو دلوں کی ایڈجسٹمنٹ کروانہوں نے ہی اس شہر کو لوٹا ہیاور25جولائی کا دن اس شہر کے چوکیداروں کو بدلنے کا دن ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ایس پی کو بھاری اکثریت سے کیامیاب کر ائی اس موقع پر پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال ریلی کی شکل غریب آباد سے ہزاروں کارکنان کے ہمراہ گلبہار ناظم آباد پہنچ گئے۔