ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری

بھارتی فلم ساز امجد خان ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں

جمعرات 5 جولائی 2018 12:27

ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم ’’گل مکئی‘‘ کا پوسٹر اور ٹیزر فلم کے ہدایت کار امجد خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’’گل مکئی‘‘ میں ملالہ یوسفزئی کا کردار بھارتی ٹیلی وڑن میں کام کرنے والی اداکارہ ریم شیخ ادا کررہی ہیں، جب کہ بالی ووڈ اداکار اتل کلکرنی ملالہ کے والد ضیا الدین یوسفزئی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔واضح رہے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔