گلگت بلتستان میں گندم کا بحران نہیں ہے، حاجی فدا محمد ناشاد

جمعرات 5 جولائی 2018 13:27

گلگت بلتستان میں گندم کا بحران نہیں ہے، حاجی فدا محمد ناشاد
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ گزشتہ اسمبلی اجلاس کے دوران بلتستان ریجن میں گندم کے بحران کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر محکمہ خوراک نے بر وقت ایکشن لیتے ہوئے بلتستان ریجن کو گندم فراہم کردیا ہے، اب بلتستان میں کہیں پر بھی گندم کا بحران نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے محکمہ خوراک کی جانب سے بروقت اقدامات اٹھانے پر محکمہ خوراک کے سیکرٹری، ڈائریکٹر سمیت تمام عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میںکیا۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت بلتستان کیلئے گندم کی ترسیل بہتر انداز میں ہو رہی ہے اور روزانہ آٹھ سے دس گندم کے ٹرک بلتستان پہنچ رہے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ گلتری کا راستہ سردیوں میں برف باری کی وجہ سے بند ہوتا ہے۔ انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی ہے کہ اگست کے آخر تک گلتری کے عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈپوز میں گندم ذخیرہ کیا جائے تاکہ موسم سرمامیںیہا ںکے عوام کو خوراک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :