Live Updates

204 آزاداًمیدوار جنوبی وزیرستان کے دوحلقوں سے انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی کے لئے کوششیں کررہے ہیں

جمعرات 5 جولائی 2018 14:44

204 آزاداًمیدوار جنوبی وزیرستان کے دوحلقوں سے انتخابات میں اپنی قسمت ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) خیبرپختونخواہ میں انضمام کے بعد سات قبائلی اضلاع اور سات قبائلی سب ڈویژن سے قومی اسمبلی کی کل بارہ نشستوں پر ایک خاتون سمیت مجوعی طورپر275 اًمیدوارعام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے لئے میدان میں رہ گئے ہیں جن میں سی71 سیاسی پارٹیوں کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں جبکہ204 اٴْمیدوارآزادحیثیت میں انتخاب لڑرہے ہیں جن میں سب سے زیادہ 43آزاداًمیدوار جنوبی وزیرستان کے دوحلقوں سے انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی کے لئے کوششیں کررہے ہیں ۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین واحد پارٹی ہے جس نے جنوبی وزیرستان کے صرف ایک کے علاوہ تمام حلقوں پرکل 11 اًمیدوار کھڑے کئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 12 میں سی10 ‘ عوامی نیشنل پارٹی نے 9 ‘متحدہ مجلس عمل نی8اور پاکستان مسلم لیگ (ن)نے صرف 7اٴْمیدوارمیدان میں اًتارے ہیں۔

(جاری ہے)

ختمی فہرستوں اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کے بعدصورتحا ل واضح ہوگئی ہے جس کے مطابق اب قبائلی ضلع باجوڑ کے دو حلقوں NA-40 اورNA-41 پرکل 26 اًمیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا جن میں نصف آزاد اًمیدوار ہیں۔

قبائلی ضلع مہمندکے حلقہ NA-42 پر11آزاد اًمیدواروں سمیت کل18اًمیدوار رہ گئے ہیں۔ اسی طرح قبائلی ضلع خیبر کے دو حلقوں NA-43 اورNA-44 پر مجموعی طورپر44 اًمیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا جن میں33 آزادحیثیت میں حصہ لے رہے ہیں ۔چوتھے قبائلی ضلع کرم کے دو حلقوںNA-45اورNA-46 پر سب سے زیادہ 63 اًمیدوار وں کے مابین سخت مقابلہ کی توقع ہے جہاں آزاد اًمیدواروں کی تعداد50 ہے۔

ضلع کرم کے ایک حلقہ NA-46 سے واحد خاتون سابق بیوروکریٹ علی بیگم 24 مردوں کا مقابلہ کریں گی۔قبائلی ضلع اورکزئی حلقہ NA-47 پرکل 18 اًمیدوار ہیں جن میںپی پی پی‘ پی ٹی آئی اور متحدہ قبائل کے ٹکٹ پرصرف تین اًمیدوار دیگر15آزاداًمیدواروں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ضلع شمالی وزیرستان کے حلقہ NA-48کی واحد نشست پر27آزاداًمیدواروں سمیت کل35اًمیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جبکہ ضلع جنوبی وزیرستان کے دو حلقوں NA-49 اورNA-50 پر مجموعی طورپر53 اًمیدوار وں میںسے 43 آزادحیثیت سے انتخابی معرکہ کے لئے میدان میں موجودہیں۔

پشاور سے لے کر ٹانک تک سات قبائلی سب ڈویژن(سابقہ ایف آرز)پر مشتمل حلقیNA-51 پرکل 18اًمیدواروں میں قومی اسمبلی کی واحد نشست جیتنے کے لئے زبردست مقابلہ ہوگا جہاں 6 مختلف سیاسی پارٹیوں کے ٹکٹ اور باقی12 آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات