اس مرتبہ بھی کٹھ پتلی اتحاد کو شکست دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 5 جولائی 2018 14:47

اس مرتبہ بھی کٹھ پتلی اتحاد کو شکست دیں گے، بلاول بھٹو زرداری
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف کٹھ پتلی الائنس کھڑا کیا جاتا ہے اور اس بار بھی اسے شکست دی جائے گی ،ْ(ن)لیگ انتخابات کا بائیکاٹ اچھی بات نہیں، شکست نظر آنے پر کسی کو ریس سے بھاگنا نہیں چاہیے ،ْفنکشنل لیگ والے صرف اقتدار چاہتے ہیں، 25جولائی کوپیرجوگوٹھ تیرجوگوٹھ میں بدل جائیگا۔

بلاول بھٹو کی ریلی جمعرات کی صبح تین بجے سکھر پہنچی جہاں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف کٹھ پتلی الائنس کھڑا کیا جاتا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اسے شکست دی جائے گی۔پیر پگاڑا کے گڑھ پیر جو گوٹھ میں بھی بلاول بھٹو نے بڑی ریلی سے خطاب کیا اور کہا کہ فنکشنل لیگ والے صرف اقتدار چاہتے ہیں، 25جولائی کوپیرجوگوٹھ تیرجوگوٹھ میں بدل جائیگا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے رانی پور میں بھی خطاب کیا اور کہا کہ 25 جولائی کو تیر پر ٹھپا لگائیں۔مورومیں پیپلزپارٹی کی ریلی میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اور لوگ بھٹو کے گیتوں پر محو رقص نظر آئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے اس بار بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے۔چیئرمین پی پی پی نے نوشہروفیروز اور کنڈیارو کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو پیپلزپارٹی فلاحی منصوبے لائے گی۔

قاضی احمد میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جی ڈی اے والے کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا جبکہ جتنا کام قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ کے دور میں ہوا سندھ کی تاریخ میں نہیں ہوا۔سکرنڈ اور نواب شاہ میں بلاول بھٹو نے نون لیگ کو مشورہ دیا کہ الیکشن کے بائیکاٹ کا نہ سوچیں۔