لبنان، فلسطین اور شام میں زلزلے کے جھٹکے ،

ریکٹر سکیل پر شدت 4.3ریکارڈ

جمعرات 5 جولائی 2018 14:59

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) لبنان، فلسطین اور شام میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے شمالی علاقوں، شام اور لبنان میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 بتائی گئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

لبنان کے سائنس ریسرچ سینٹر کے زلزلے کے امورکے نگران رشید جمعہ نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دس منٹ کم پانچ پر محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز بحیرہ طبریا میں 15 کلو میٹر گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔ زلزلے کے باعث بیروت، جنوبی وادی البقاع اور جبل لبنان میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے فوری بعد لوگوں نے مساجد سے اذانیں دینا شروع کردیں اور خوف زدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :