عراق، حکومت نے کسانوں کو موسم گرما کی فصل کاشت کرنے سے روک دیا

یہ فیصلہ حکومت نے پانی کی شدید قلت کے پیش نظر کیا،عراقی وزارت برائے آبپاشی حکومت نظام آبپاشی کو جدید بنانے میں ناکام رہی ہے، کسانوں کا موقف

جمعرات 5 جولائی 2018 15:03

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) عراق میں کسانوں کو موسم گرما کی فصل کاشت کرنے سے روک دیا گیا، یہ فیصلہ حکومت نے پانی کی شدید قلت کے پیش نظر کیا ہے، حکومت نظام آبپاشی کو جدید بنانے میں ناکام رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں اس سال ملکی کسانوں کو موسم گرما کی فصل کاشت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آبی امور کی عراقی وزارت کے مطابق یہ فیصلہ پانی کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

عراق میں شدید گرمی اور کم بارشوں کی وجہ سے دو اہم ترین دریاں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہو چکی ہے۔ کسانوں نیحکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آب پاشی کے نظام کو جدید بنانے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے سب سے زیادہ متاثر بغداد سے جنوب کا خطہ ہو گا، جہاں زیادہ تر افراد کا پیشہ کھیتی باڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :