گزشتہ مالی سال کی11 ماہ میں ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں مالی سال2016-17ء کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 5 جولائی 2018 15:04

اسلام آباد ۔05 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں مالی سال2016-17ء کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی2018ء کے اختتام تک ملک میں 1لاکھ43 ہزار343 میٹرک ٹن سویا بین آئل کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ،سویا بین آئل کی درآمدات پراس عرصہ کے دوران 125.181ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے 1لاکھ4ہزار245میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمدات کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :