شام، لبنان اور فلسطین میں 4.3 شدت کا زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

زلزلے کے فوری بعد لوگوں نے مساجد سے اذانیں دینا شروع کردیں،خوف زدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے

جمعرات 5 جولائی 2018 15:00

شام، لبنان اور فلسطین میں 4.3 شدت کا زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) فلسطین کے شمالی علاقوں،شام اور لبنان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 بتائی گئی،تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لبنانی سائنس ریسرچ سینٹر کے زلزلے کے امورکے نگران رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 10منٹ کم 5پر محسوس کیا گیا،زلزلے کا مرکز بحیرہ طبریا میں 15 کلو میٹر گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔زلزلے کے باعث بیروت، جنوبی وادی البقاع اور جبل لبنان میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے فوری بعد لوگوں نے مساجد سے اذانیں دینا شروع کردیں اور خوف زدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :