Live Updates

فیصل آباد میں تحریک انصا ف کو جھٹکا،نادر پرویز خان نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

جمعرات 5 جولائی 2018 15:00

فیصل آباد میں تحریک انصا ف کو جھٹکا،نادر پرویز خان نے ن لیگ کی حمایت ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما راجہ نادر پرویز خاں نے عام انتخابات کے حوالے سے ’’بڑا فیصلہ‘‘ کرتے ہوئے حلقہ این اے 107 مسلم لیگ (ن) کے امید وار حاجی اکرم انصاری اور پی پی 110 کے امید وار محمد نواز ملک اور مسلم لیگ کے باغی آزاد امیدوار خواجہ محمد اسلام کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ۔

گزشتہ روز راجہ نادر پرویز نے حاجی اکرم انصاری اور محمد نواز ملک کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنی غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کروائی‘ واضح رہے کہ راجہ نادر پرویز اسی حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو تے رہے ‘ ان کا شمار میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا‘ 2013ء کے عام انتخابات میں راجہ نادر پرویز کی بجائے اکرم انصاری کو ایم این ا ے کا ٹکٹ دیا گیا جس پر راجہ نادر پرویز نے (ن) لیگ کو خیر آباد کہہ دیا اور کافی عرصہ تک سیاسی منظر نامے سے آئوٹ رہنے کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہو گئے وہ 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ این ای107سے امید وار تھے لیکن تحریک انصاف نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا جس پر انہوں نے اپنے صاحبزادے راجہ اسد نادر کو آزاد الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا لیکن بعد میں اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امید واروں حاجی اکرم انصاری اور محمد نواز ملک کے حمایتی بن کر میدان میں آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

راجہ نادر پرویز کا یہ اقدام تحریک انصاف کے امید وار شیخ خرم شہزاد اور میاں خیال کا سترو کے لئے سیاسی دھچکے کا باعث ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات