Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سردار غلام عباس کو اثاثے چھپانے اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر نا اہل قرار دے دیا

جمعرات 5 جولائی 2018 16:11

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سردار غلام عباس کو اثاثے چھپانے اور ٹیکس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے این اے 64 چکوال سے امیدوار سردار غلام عباس کو اثاثے چھپانے اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر نا اہل قرار دے دیا۔حال ہی میں ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سردار غلام عباس کے خلاف قاضی عمر ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

جس پر انہیں اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دیا تھا۔

اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سردار غلام عباس نے ڈویژن بینچ سے رجوع کیا تھا جس نے بدھ کومحفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ سردار غلام عباس نے 3 جون کو ن لیگ چھور کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ چکوال کے سابق ضلع ناظم بھی رہ چکے ہیں اور انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 64 چکوال سے الیکشن لڑ رہے تھ
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات