Live Updates

کراچی میں چیئرمین عمران خان کی آمد ہوا کا خوشگوار جھونکا ثابت ہوئی،نجیب ہارون

جمعرات 5 جولائی 2018 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 256 کے نامزد امیدوار نجیب ہارون نے کہا ہے کہ کراچی میں چیئرمین عمران خان کی آمد ہوا کا خوشگوار جھونکا ثابت ہوئی، کراچی میں بادل بھی آئے اور بارش بھی برسی۔ پی پی کے بلاول بھٹو پر پتھر برسائے گئے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں لیکن بلاول بھٹو کو بھی کراچی آتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ باتیں اپنے حلقہ انتخاب میں انتخابی مہم کے دوران علاقہ مکینوں اور پی ٹی آئی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقعے پر حلقہ پی ایس 129 کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عمران شاہ اور حلقہ 130 کے نامزد امیدوار ریاض حیدر بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اندرونِ سندھ بھی پی پی کا زور نہیں رہا، کراچی تو پھر کراچی ہے۔ دس سال تک سندھ پر آپ نے حکومت کی اور سندھ اور کراچی کا برا حال کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف اس تمام محرومی اور پریشانی کو ختم کرنے نکلی ہے۔ کراچی، سندھ اور پورے پاکستان کے عوام پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات