ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث نہیں تھا، نواز شریف کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے تھا، سینیٹر رحمن ملک

بھارت پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کی جرأت کرسکتاہے نہ سوچ سکتا ہے،بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، بیان

جمعرات 5 جولائی 2018 17:31

ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث نہیں تھا، نواز شریف کو اپنا بیان واپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) ساق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث نہیں تھا، اس حوالے سے نواز شریف کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے تھا، بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ لندن سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے گزشتہ دنوں کی بارش سے زمین بوس ہوئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوام نواز کی بیماری پرکوئی منفی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے قوم سے اپیل کی کہ لوٹا کریسی کی بجائے ڈیموکریسی کی حمایت کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا جانا سابق حکومت کی ناکامی تھی ۔ انہوں نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں بھارت سرجیکل سٹرائیک کی جرأت کرسکتاہے نہ سوچ سکتا ہے۔ ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث نہیں، نواز شریف کو اس حوالے سے اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔