Live Updates

مسلم لیگ ن نے انتخابات 2018ء کیلئے پارٹی منشور پیش کردیا

عوام 2013ء میں سیاسی جماعتوں کےمنشور پرعملدرآمد کے پیمانے دیکھ کرووٹ دیں،نوازشریف کی قیادت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کوختم کرنے کا وعدہ پورا کیا، آئندہ محروم طبقوں کوپیروں پرکھڑا کریں گے،تعلیم وصحت کی سہولیات،صنعت وزراعت کوترقی یافتہ بنائیں گے۔صدرمسلم لیگ شہبازشریف کا پارٹی منشور کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 جولائی 2018 17:31

مسلم لیگ ن نے انتخابات 2018ء کیلئے پارٹی منشور پیش کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن نیانتخابات 2018ء کیلئے پارٹی منشور پیش کردیا ہے،مسلم لیگ ن کے صدرمحمد شہبازشریف نے کہا کہ عوام 2013ء میں سیاسی جماعتوں کے منشور پرعملدرآمد کے پیمانے دیکھ کرووٹ دیں،ہم نے نوازشریف کی قیادت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کوختم کرنے کاوعدہ پورا کیا،آئندہ محروم طبقوں کوپیروں پرکھڑا کریں گے،جولوگ بچوں کوسکول بھیجیں گے ان کوایک ہزار وظیفہ دیں گے،تعلیم وصحت کی سہولیات،فراہم کریں گے،صنعت اور زراعت کوترقی یافتہ بنائیں گے۔

انہوں نے آج پارٹی مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی منشور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء کا انتخابی معرکہ تھا اس وقت ملک کے اندر سیاسی پارٹیوں نے جواپنا منشور پیش کیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ منشور ملک کی جن پارٹیوں نے پیش کیا۔پھر 2018ء کا کس پارٹی کس حد تک عمل کیا۔ یہ وہ پیمانہ ہے جس کے تحت عوام الیکشن میں پرکھے گی کہ کس نے اپنے منشور پرعمل کیا۔جبکہ کس نے قلابازیاں کھائیں اور عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پورے اعتماد کے ساتھ آج یہ بات کہہ سکتی ہے کہ 2013ء میں بڑی گھمبیر مشکلات تھیں۔ ان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سب سے بڑا مسئلہ تھا۔اس کے ساتھ دہشتگردی نے پاکستان کے عمل کوتباہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء سے 2011ء میں پورا ملک بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سراپا احتجاج تھا۔ ہماری معاشی ترقی میں 2بجلی نہ ہونے کے باعث کمی آگئی تھی۔

زراعت ،اور صنعتوں کی چمنیوں میں دھواں نکلنا بند ہوگیا تھا۔اگر ان مناظر کو سوچیں توخوف طاری ہوجاتا ہے۔میاں نوازشریف جوہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ تھا کہ اگر قوم نے اعتماد کیا توبجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردوں گا۔دہشتگرد کاخاتمہ کروں گا۔آج قوم خود اندازہ کرلے کہ کیا تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 11ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ سسٹم میں شامل کی ہے۔

3ہزار میگاواٹ سی پیک کے ذریعے بجلی شامل ہوئی۔5ہزار حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت ایل این جی منصوبوں کے ذریعے لے آکرآئی۔نیلم جہلم کو20سال بعد قابل عمل بنایا گیا۔تربیلا فورمیں 1ہزار میگاواٹ اضافہ کیا گیا۔اس طرح پاکستان کی تاریخ میں شمسی توانائی کے منصوبے چلائے گئے۔انہوں نے کہا کہ 11ہزار 5سالوں میں اور 18میگاواٹ 66سالوں میں شامل ہوئے۔

نیب کوچیلنج ہے کہ منصوبوں میں پائی کی بھی کرپشن ثابت کردے۔یہ ہماری جماعت ،افسران نے میاں نوازشریف کی لیڈرشپ میں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے پچھلے پانچ سالوں میں تاریخ میں سب سے زیادہ برق رفتار اور شفاف ترین اسی طرح ان منصوبوں کی قیمت بھی آدھی تھی۔دوسری ہماری کارکردگی کراچی سمیت ملک بھر میں امن قائم کیاگیا۔نوازشریف کی لیڈرشپ میں آپریشن کافیصلہ ہوا اور فوج نے ملک بھر میں قربانیوں سے امن قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کوتواناکرنے کیلئے تحفظ فراہم کیا جائے گا، پھر لوگوں کوصحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وظیفے صرف سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کودیے جائیں گے۔چھٹی جماعت کی بچیوں کادوسو سے بڑھا کرایک ہزار کردیا تھا۔خودروزگار اسکیم جاری رکھیں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری رکھیں گے۔ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا۔ ہیلتھ کارڈ انقلابی قدم تھا۔ ملک کے 17اضلاع میں اب پاکستان بھر میں ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔پنجاب جیسا صحت کا نظام ملک بھر میں نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ خیبرپختونخواہ میں کوئی ہسپتال یا یونیورسٹی نہیں بنائی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات