Live Updates

سردار یار محمد رند کا حلقہ پی بی 17 اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 260 سے بھرپور الیکشن لڑنے کا اعلان

جمعرات 5 جولائی 2018 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے حلقہ پی بی 17 اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 260 سے بھرپور الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ،صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے سپریم کورٹ میں بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جسے سپریم کورٹ نے منظور کرتے ہوئے صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ،اس موقع پر صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام کارکنوں ، ہمدردوں ، علاقے کی عوام اور بلوچستان کے لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ،میں انشاء اللہ پر امن بلوچستان اور خوشحال بلوچستان کے لئے اپنا ہر فرض خوش اسلوبی سے ادا کروں گا ،بلوچستان اور پاکستان کے ترقی ہم سب کی ترقی ہے بلوچستان کو تعلیم یافتہ اور پرامن بانٹا میری ترجیحات میں شامل ہے، انشاء اللہ کامیاب ہوکر بلوچستان کی بھرپور خدمت کروں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات