برہان مظفر وانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر اتوارکو احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

جمعرات 5 جولائی 2018 18:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی کی شہادت کی برسی کے سلسلے میں 8جولائی بروز اتوار کو اسلام آباد میں اسٹیٹ لائف بلڈنگ سے ڈی چوک بلیو ایرایا میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی ، مذہبی اور سماجی جماعتوں کے رہنماء شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کو بے نقاب کیا جائیگا۔ شہداء کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے اور منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جائیگا۔