Live Updates

تمام ترکارروائیوں کے باوجود مسلم لیگ پاکستان کی آج بھی بڑی جماعت ہے،طلال بدر چوہدری

ہم تمام حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ، ووٹ کی عزت کیلئے الیکشن لڑا رہے، نوازشریف سے لڑائی لڑنے والے پاکستان کا نقصان کررہے ہیں،سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ و امیدوار این اے 102

جمعرات 5 جولائی 2018 20:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ اور امیدوار این اے 102 طلال بدر چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی نشانہ بنا جائے ہم احتساب کیلئے تیارہیں تمام ترکارروائیوں کے باوجود مسلم لیگ پاکستان کی آج بھی بڑی جماعت ہے،آج کا آنے والا فیصلہ انتخابات پر اثرانداز ہوگیا اس کی ٹائمینگ کو لوگوں دیکھ رہے ہیں ، انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے یہ فیصلہ بعد میں بھی آسکتا ہے ،ہم تمام حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ہم ووٹ کی عزت کیلئے الیکشن لڑا رہے ہیں ،نوازشریف سے لڑائی لڑنے والے پاکستان کا نقصان کررہے ہیں ،آئندہ ہفتے نوازشریف پاکستان آئیں گے نوازشریف کو پہلے بھی اپنے والدکے جنازہ میں شرکت سے روکاگیا آج ا یسے اپنی اہلیہ کی تیمارداری سے روکا جارہا ہے مخالفین کو نہ عوام سے کچھ ملنا ہے اور نہ عدالت سے ملناہے زرداری صدر اور نیازی وزیر اعظم بنناچاہتاہے وزیراعظمی لوٹوں سے نہیں ووٹوں سے ملی گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیت پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا یوسف انور ضلع صدر مولانا طارق عباس اور دیگر رہنمائوں نے سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ اور امیدوار این اے 102 طلال بدر چوہدری کی حمایت کا اعلا ن کردیا ، طلال بدر چوہدری ے کہا کہ ہمارے دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتم ہواور بجلی کے سستے منصوبے لگے ترقی کی سیاست کرنے والے کو نوٹس ملتے ہیں اور سیاسی طور پرنشانہ بنا جائے رہا ہے مسلم کا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیںبلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ 25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور میاں محمد نواز شریف کو اتنے زیادہ ووٹ ڈالیں تاکہ ہم دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ اقتدار میں لا سکیںانہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب وزیراعظم ووٹوں سے بنتے ہیں لوٹوں سے نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات