آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات9 جولائی سے شروع ہو نگی

جمعرات 5 جولائی 2018 21:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات نو جولائی 2018سے شروع ہو رہی ہیں اس دوران چیف جسٹس آزادجمو ںوکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء انتظامی و عدالتی امور انجام دیں گے جبکہ جسٹس غلام مصطفی مغل بطور وکیشن جج تاحکم ثانی فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی دفتر مظفرآباد کے ساتھ برانچ رجسٹری میرپور اور راولاکوٹ ماسوائے ہفتہ اتوار اور سرکاری تعطیلات، کھلے رہیں گے۔