صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کا شریعت کورٹ کے سابق جسٹس سردار محمد شہزاد خان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و الم کا اظہار

جمعرات 5 جولائی 2018 21:13

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے شریعت کورٹ آزاد جموںوکشمیر کے سابق جسٹس سردار محمد شہزاد خان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و الم کا اظہار کیا ہے جن کا گزشتہ رات انتقال ہو گیا ہے ۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جسٹس شہزاد کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے ۔

مرحوم جسٹس کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی حق و انصاف کی بلندی کے لیے وقف کیے رکھی ۔ ایک وکیل کی حیثیت سے اور پھر بطور جسٹس انہوں نے انصاف کا علم ہمیشہ بلند رکھا ۔ انکی رحلت پوری ریاست جموںوکشمیر کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ۔

متعلقہ عنوان :