Live Updates

راولاکوٹ،سابق جج شریعت کورٹ آزادکشمیر ایڈووکیٹ شہزادخان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

نماز جنازہ آبائی گاؤں بنجونسہ راولاکوٹ آبائی گائوں میں ادا کی گئی

جمعرات 5 جولائی 2018 21:15

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) سابق جج شریعت کورٹ آزادکشمیر اور معروف ترین سیاست دان و قانون دان ، رہنما ء پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ایڈووکیٹ شہزادخان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بنجونسہ راولاکوٹ آبائی گائوں میں ادا کی گئی ۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ، شہزاد خان کچھ عرصہ سے ایک موذی مرض میں مبتلا تھے ۔

تاہم علاج کے باعث اُن کی حالت بظاہر بہتر تھی ، بدھ کے روز انہیں ایک مرتبہ پھر شدید تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے اُنھیں مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔ جمعرات کے روز راولاکوٹ کی مقامی عدالتوں میں اُن کی موت کے سوگ پر تعطیل کی گئی ۔

(جاری ہے)

سابق صدر و وزیر اعظم، محمد یعقوب خان ، جے کے ایل ایف کے چیئر مین محمد صغیر خان، سابق سپیکر سیاب خالدسابق وزیر عابد حسین عابد، فرزانہ یعقوب، تحریک انصاف کے نیئر ایوب ،پروفیسر ڈاکٹر محمد صغیر خان ، مسلم لیگ (ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ،مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر ا ظہر نذر، انجمن تاجر ان آزادکشمیر کے صدر افتخار فیروز ،راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر نعیم خان ،ٹرانسپورٹ یونین کے سپریم ہیڈ ارشد خان ،چیئرمین افتخارخان ،صدر سجادخان ،امجد یاسین انجمن تاجران راولاکوٹ کے جنرل سیکریٹری اعجاز حنیف اور ڈسٹرکٹ پریس کلب راولاکوٹ کے ریاض شاہد ،قدیرخان نثار عادل ،اشفاق انجم ،خورشید بیگ ،غضنفر حنیف ،منیر قادری ،عامر جاوید ،آفتاب عارف ،احتشام اکرم ،مسعود حنیف ،نجیب خان ،آصف اشرف سمیت مختلف مکاتب فکر نے شہزاد خان کی وفات پر سوگواران سے اظہار تعزیت کی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات