بنوں یونیورسٹی پلازہ متاثرین کا ڈائریکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، انتظامیہ کودوکانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے دس دن کی مہلت دے دی

جمعرات 5 جولائی 2018 22:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) بنوں یونیورسٹی پلازہ متاثرین کا ڈائریکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ انتظامیہ کودوکانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے دس دن کی مہلت دے دی ۔

(جاری ہے)

وی سی کو چاہئے کہ وہ معاملے کو فوری حل کرے بصورت دیگر ہم پشاور جاکر ان کے خلاف احتجاج کریں گے نیب اس کے خلاف فوری انکوائری کرے اور ان کے خلاف کیس درج کرے کیونکہ اس کی وجہ سے یونیورسٹی کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عزیز الرحمن ،حاجی افسر زمان خان ، رحمد ل خان ، حضرت علی ، حاجی جواد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے زمین پر یونیورسٹی کے امدن کا بڑھانے کے لئے 150 دکانیں بنائیں جس کی مکمل ادائیگی دکاندار چھ سال پہلے کر چکے ہیں پلازہ میں کام مکمل ہو چکا ہے اور ٹھیکیدار بار بار پلازہ یونیورسٹی حکام کو دینے کی درخواست کر چکے ہیں لیکن وہ کبھی ایک کبھی دوسرا چھوٹے کام بتا کر پلازے لینے میں لیت و للہ سے کام لے رہے ہیں جس ایک طرف یونیورسٹی کو سالانہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے تو دوسری طرف دکانداروں نے پیسے بند کئے ہے اور ان کو کاروبار کے لئے دکانیں نہیں مل رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے اور دکانداروں اور یونیورسٹی کو مزید نقصان سے بچایا جائے اور اس سلسلے میں جو سستی اور سازش کی جا رہی ہے نیب اس کے خلاف فوری کاروائی کرے اور ان کے خلاف تحقیقات کر کے جو لوگ ملوث ہوں ان کو سزا دی جائے انہوں دس دن کی مہلت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر دس دن میں ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم اس کے خلاف پشاور جائیں گے اور وہاں بھی احتجاج کریں گے