جی سی یو بی اے /بی ایس سی طلباء کا کانووکیشن

میں سی26تعلیمی میڈلز اور رول آف آنرز طالبات نے حاصل کیے

جمعرات 5 جولائی 2018 22:49

لاہور۔5 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز 16ویں کانووکیشن کے دوسرے روزبی اے /بی ایس سی(آنرز) کے 1235طلباء وطالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیئے گئے۔40میں سی26تعلیمی میڈلز اور رول آف آنرز طالبات نے حاصل کیے ،جبکہ ہم نصابی سرگرمیوںاور سپورٹس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24میں سے 21رول آف آنرز لڑکوں نے حاصل کیے۔

اخوت فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمدامجد ثاقب اور ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر نوید اے ملک نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کے ہمراہ دوسرے اور تیسرے سیشنز میں ان طلباء کو ڈگریز اور میڈلز سے نوازا۔اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ طلباء مغرب کی ثقافت سے مرغوب نہ ہوں ،جو خوشی کسی کی مدد کر کے حاصل ہوتی ہے اس کا کوئی ثانی نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج کی فصیل عبور کرنا ایک بہت بڑی سعادت ہے۔دولت کے پیچھے بھاگنے کی بجائے ایسی دنیا تخلیق کرنے کی کوشش کریں جس میں آپ کے تمام خواب پورے ہوں سکیں۔ڈاکٹر نویداے ملک کا کہنا تھا کہ ایک ڈسپلن میں ڈگری حاصل کرنے کا زمانہ ختم ہو رہا ہے ،گریجوایشن علم کی جانب آپ کی زندگی کا پہلا قدم ہے،یہ کوشش تا عمر جاری رہنی چاہیے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بتایا کہ جی سی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف فزکس اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جا رہا ہے۔یونیورسٹی کی فیکلٹی کو مستحکم کرنے کے لیے تقریبا دو سالوں میںتحقیقی چیئرز پر 3پروفیسر ز کی تعیناتی کے علاوہ 8 پروفیسرز،پانچ ممتاز پروفیسر ز،19ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور34اسسٹنٹ پروفیسرز کو بھرتی کیا گیا ہے تاکہ معیار تعلیم کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :