Live Updates

تحریک انصاف کے حلقہ این اے 253 کے نامزد امیدوار محمد اشرف جبار کی انتخابی مہم کے دوران علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں

جمعرات 5 جولائی 2018 23:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 253 کے نامزد امیدوار محمد اشرف جبار نے انتخابی مہم کے دوران علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں اور کارنر میٹنگ کی۔ پی ایس 123 کے نامزد امیدوار فیضان مسلم کے ہمراہ زون ون کے جنرل سیکریٹری غازی اعظم اور ان کی ٹیم نے نارتھ کراچی سیکٹر گیارہ بی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور وہاں کے عوام تک تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

حلقہ پی ایس 124 کے نامزد امیدوار فرحان سلیم غوری بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ مختلف افراد اور پی ٹی آئی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما محمد اشرف جبار کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات گزشتہ دور کے حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔ عوام الناس کو اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر دینا چاہئے۔ چیئرمین عمران خان اس وقت پورے ملک میں حق ، سچ اور انصاف کی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ان کے نمائندے کی حیثیت سے عوام کی عدالت میں حاضر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے اور اقتدار اس کی ایک ناگزیر ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات