محکمہ زراعت کی کارروائی،آٹھ کھاد ڈیلرزکو گراں فروشی پر جرمانہ

جمعرات 5 جولائی 2018 23:04

ڈی جی خان۔5 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) محکمہ زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان نے تونسہ شریف میںکارروائی کرتے ہوئے آٹھ کھاد ڈیلرز کو گرانفروشی پر 57ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ․ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع / ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزرمہر عابد حسین نے تونسہ میں کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے ․ انہوںنے بتایاکہ تونسہ شہر میں محمد طارق ، محمد خضر ، محمد ابراہیم، اڈہ کریم والا میںغلام یاسین ، غلام شبیر ، خضر محمود ، محمد زمان اور مشتاق کو مجموعی طور پر 57ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ․ ریکارڈ چیک کرتے ہوئے اکثریت کے پاس یوریا کھاد کے نرخ کی وصولی اور دیگر ریکارڈ موجود نہیںتھا․ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت منیر احمد بھی ہمراہ تھے ․

متعلقہ عنوان :