Live Updates

پاکستان میں جمہوریت بھٹو ، بے نظیر شہید اور جیالوں کی قربانیوں سے قائم ہے،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

عمران خان بولنے سے پہلے پاکستان کی جمہوری تحریک کا مطالعہ بھی کر لیا کریں،بیان

جمعرات 5 جولائی 2018 23:08

پاکستان میں جمہوریت بھٹو ،  بے نظیر شہید اور جیالوں کی قربانیوں سے قائم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بھٹوشہید، محترمہ بے نظیر شہید اور جیالوں کی قربانیوں سے قائم ہے۔ بھٹو خاندان موروثی سیاست کی وجہ سے نہیں بلکہ قربانیوں کی بدولت قیادت کر رہا ہے۔ عمران خان بولنے سے پہلے پاکستان کی جمہوری تحریک کا مطالعہ بھی کر لیا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حیرت ہے حمید گل کی گود میں پلنے والا کھلاڑی آج قوم کو جمہوریت کا درست دے رہا ہے۔ میرا چیئر مین بلاول بھٹو زرداری عمران خان کی طرح بیساکھوں پر نہیں بلکہ عوام کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کاررواں جمہوریت نے بونے اور گملوں میں پلنے والے سیاستدانوں کو خوف زدہ کر دیا ہے۔ عمران خان بوکھلاہٹ میں اور بولے گا ابھی تو چیئر مین میدان میں اترے ہی ہیں۔ مستقبل آمریت کے سائے میں پلنے والوں کا نہیں نوجوان قیادت بلاول بھٹو کا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات