ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاںبحق

جمعرات 5 جولائی 2018 23:43

ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاںبحق
ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاںبحق ہوگیا جبکہ جوری نالے میں تیز بارش کے باعث طغیانی آگئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے جوری میں تیز بارش کے باعث جوری نالے میں طغیانی آگئی ،پولیس کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاںبحق ہوگیا جس کی شناخت نہال ولد بوزو کے نام سے ہوئی ہے ،خاندانی ذرائع کے مطابق جاںبحق شخص کی ذہنی توازن درست نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :