Live Updates

25 جولائی تک کسی سیاستدان کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے نے نیب افسران کو الجھا دیا

چئیرمین نیب نے بہت سے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،اب نیب آرڈیننس کے مطابق کام کریں یا چئیرمین نیب کے،نیب افسران مشکل میں پڑ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 جولائی 2018 22:19

25 جولائی تک کسی سیاستدان کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے نے نیب افسران کو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05جولائی 2018ء) 25 جولائی تک کسی سیاستدان کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے نے نیب افسران کو الجھا دیا۔ چئیرمین نیب نے بہت سے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،اب نیب آرڈیننس کے مطابق کام کریں یا چئیرمین نیب کے،نیب افسران مشکل میں پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہوا۔

جس میں آئندہ اتخابات کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔نیب نے اس متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی تک کسی بھی انتخابی امیدوار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ملزمان پر قومی منصوبے میں19ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس کا سیاست اور الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے نیب نے سیاسی امیدواروں کے خلاف کیسز کو انتخابات تک مو خر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص تحریک انصاف نے اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔اس حوالےسے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ یہ فیصلہ اب نیب ہی کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔25 جولائی تک کسی سیاستدان کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے نے نیب افسران کو الجھا دیا۔ چئیرمین نیب نے بہت سے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،اب نیب آرڈیننس کے مطابق کام کریں یا چئیرمین نیب کے،نیب افسران مشکل میں پڑ گئے۔

افسران نے اپنے تحفظات کا اظہار چئرمین نیب کے سامنے بھی کردیا ہے۔جس پر چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ افسران تذبذب کا شکار نہ ہوں ،ہم نے کسی بھی سیاستدان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئیے۔












Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات