Live Updates

لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حلقہ این اے 105 سے تحریکِ انصاف کے امیدوار رانا آصف توصیف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

جمعرات 5 جولائی 2018 23:54

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے ریٹرنگ آفیسر اور الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے رانا آصف توصیف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے محمد حنیف جٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ رانا آصف توصیف نے کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثے ظاہر نہیں کئے، اپنے اور بیوی کے نام پر لئے گئے قرضوں کا ذکر نہیں ،جبکہ بیوی بنک ڈیفالٹر ہے، درخواست گزار کے مطابق ریٹرنگ افسر اور الیکشن اپلیٹ ٹربیونل نے میرٹ کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کئے۔

جس پر دو رکنی بینچ نے حلقہ این اے 105 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رانا آصف توصیف کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات